کیا گھریلو بجلی سے کمرشل کام کرنے کی صورت میں کمائی حرام ہوگی؟

سوال کا متن:

گھریلو بجلی پر صنعت کاری کرنا کیسا ہے؟  یعنی گھر میں کوئی مشین لگا کر کچھ بھی بنانا اور اس سے ہونے والی کمائی کا حکم کیا ہے؟  مثال گھریلو استعمال کے لیے بجلی فی یونٹ 6 روپے، جب کہ کمرشل استعمال کے لیے بجلی 26روپے فی یونٹ؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں اگر ایسا کرنا قانوناً جرم ہو تو اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔  تاہم اگر کسی نے گھریلو بجلی سے کوئی مال تیار کرکے فروخت کردیا ہو تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حرام نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201272
تاریخ اجراء :20-05-2019