ٹیلی نار ایزی پیسہ میں ملنے والے مفت منٹ کا استعمال

سوال کا متن:

ٹیلی نار سم کے اندر ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولا جاتا ہے تو اگر اس اکاؤنٹ میں 1000 RS. یا اس سے زیادہ رقم رکھ دی جاتی ہے تو اس پر 50 فری منٹ دیے جاتے ہیں، آیا وہ فری منٹ جائز ہیں یا نہیں؟

جواب کا متن:

کمپنی کی طرف سے مذکورہ اضافی ۵۰ منٹس  اکاؤنٹ میں ۱۰۰۰ روپے یا سے زیادہ رکھنے کی شرط پر دیے جاتے ہیں، یہ  قرض کی بنیاد پر حاصل ہونے والا مشروط نفع ہونے کی وجہ سے سود میں داخل ہے؛ اس لیے ان منٹس کا استعمال کرنا جائز نہیں ہوگا۔

''وفي الأشباه: كل قرض جر نفعاً حرام''.

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909202208
تاریخ اجراء :03-09-2018