بینک اسلامی کو اپنی جگہ کرائے پر دینا

سوال کا متن:

کیا اسلامی بینک کو اپنی دکان کرائے پر دینا جائز ہے؟ اور اس کی آمدن کو اپنے گزر بسر کے لیے خرچ کرنا جائز ہے؟

جواب کا متن:

کسی بھی بینک کو (خواہ  مروجہ اسلامی بینک کیوں نہ ہو) اپنی جائیداد کرایہ پر دینا اور کرایہ استعمال میں لانا درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200165
تاریخ اجراء :14-04-2019