اسلامی بینکاری کا حکم

سوال کا متن:

اسلامی بینکاری کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟

جواب کا متن:

موجودہ زمانے میں اسلامی بینکنگ کے نام سے جتنے بھی بینک کام کر رہے ہیں ہماری تحقیق کے مطابق وہ  مکمل طور پر شرعی اصولوں پر کام نہیں کر رہے ہیں،  اس لیے روایتی بینکوں کی طرح مروجہ اسلامی بینکوں کےساتھ  بھی مالی لین دین جائزنہیں  ہے۔ تفصیل کے لیے درج ذیل دوکتابوں کامطالعہ مفید ہوگا:

1: "مروجہ اسلامی بینکاری" شائع کردہ مکتبہ بینات، جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

2: "غیرسودی بینکاری"، ایک منصفانہ علمی جائزہ از مفتی احمدممتاز صاحب ۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200938
تاریخ اجراء :12-05-2019