بینک اسلامی کے ساتھ معاملات کرنا

سوال کا متن:

بینک اسلامی میں جو ڈیلز بنائی  جاتی ہے،  کیا ان کا پرافٹ حلال ہوتا ہے؟  ان سے پوچھا جائے  تو وہ کہتے ہیں کہ یہ حلال ہے، اور ان کے پاس فتویٰ بھی ہوتا ہے۔ برائے مہربانی راہ نمائی فرمادیں!

جواب کا متن:

مروجہ غیر سودی بینکوں  کا اگرچہ یہ دعویٰ ہے کہ وہ علماءِ کرام کی نگرانی میں  شرعی اصولوں کے مطابق کام کرتے ہیں،  لیکن ملک کے اکثر جید اور مقتدر علماءِ کرام  کی رائے یہ ہے کہ  ان  بینکوں کا طریقہ کار مکمل شرعی اصولوں کے مطابق نہیں ہے،  اور مروجہ غیر سودی بینک اور  روایتی بینک کےبہت سے  معاملات  تقریباً  ایک جیسے ہیں، لہذا ان  سے تمویلی معاملات کرنا جائز نہیں ہے، اور اس کا منافع بھی حلال نہیں ہے۔تفصیل کے لیے  ” مروجہ اسلامی بینکاری“  نامی کتاب کا مطالعہ کرلینا چاہیے۔  فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144007200425
تاریخ اجراء :29-03-2019