بینک میں چوکیداری کی ملازمت

سوال کا متن:

اسلامی بینک میں ملازمت کرنا کیسا ہے؟جیسے میزان بینک۔اسلامی بینک۔وغیرہ۔نیز کوئی شخص دن کو عام مزدوری کرےاورشام کو بینک کی چوکیداری کرے توایسے شخص کی آمدنی کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

       واضح رہے کہ بینک کا مدار سودی نظام پر ہے، اور  سود کا لینا دینا، لکھنا اور اس میں گواہ بننا سب ناجائز  اور حرام ہے، اور بینک  ملازم سود لینے ، دینے  یا لکھنے کے کام میں مصروف ہوتے ہیں  یا کم سے کم ان کاموں میں معاون ہوتے ہیں اور یہ سب ناجائز و حرام ہیں۔

لہذا بینک  کی ملازمت  ناجائز ہے خواہ وہ کسی بھی شعبہ میں ہو، اور تنخواہ بھی حرام ہے، اس لیے  کہ بینک کے علاوہ  کسی اور جگہ  جائز ملازمت تلاش کرنی چاہیے، اور سود کی گندگی سے اپنے  آپ  کو محفوظ رکھنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے  ، کیوں کی حرام  کے مقابلے میں حلال  مال  تھوڑا   ہی کیوں  نہ ہو  اس میں  سکون اور برکت   ہوتی ہے،  جب کہ حرام مال خواہ  کتنا ہی زیادہ  ہو اس  میں بے برکتی، تباہی اور بربادی ہوتی ہے۔

       ارشاد باری  تعالی ہے:

ترجمہ:اے ایمان والو!  اللہ سے ڈرو ، اور جو کچھ سود کا بقایا ہے اس کو چھوڑدو،  اگر  تم ایمان والے ہو، پھر اگر تم (اس پر عمل  ) نہ کروگے تو اشتہار سن لو جنگ کا  اللہ کی طرف سے اور اس کے رسول  کی طرف  سے۔(از بیان القرآن)

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

       ترجمہ: اللہ سود کو مٹاتے ہیں ،  اور صدقات کو بڑھاتے ہیں۔(از بیان القرآن)

ارشاد باری تعالی ہے:

حدیث مبارکہ میں ہے:

(الصحیح لمسلم، 3/1219، باب لعن آكل الربا ومؤكله، ط: دار احیاء التراث ، بیروت)(مشکاۃ المصابیح،  باب الربوا، ص: 243، قدیمی)

ایک اور حدیث مبارکہ میں ہے:

(مشکاۃ المصابیح، باب الربوا، ص: 246، ط؛ قدیمی)

       نیز یہ  کہ   مروجہ غیر سودی بینکوں  کا اگرچہ یہ دعویٰ ہے کہ وہ علماء کرام کی نگرانی میں  شرعی اصولوں کے مطابق کام کرتے ہیں ،  لیکن ملک کے اکثر جید اور مقتدر علماء کرام  کی رائے یہ ہے کہ  ان  بینکوں کا طریقہ کار شرعی اصولوں کے مطابق نہیں ہے،  اور مروجہ غیر سودی بینک اور  روایتی بینک کےبہت سے  معاملات  تقریباً  ایک جیسے ہیں، لہذا ان میں ملازمت کرنے کا بھی یہی حکم ہے۔(تفصیل کے لیے  ” مروجہ اسلامی بینکاری“  نامی کتاب کا مطالعہ کرلینا چاہیے)۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200213
تاریخ اجراء :21-12-2018