سرمایہ کی حفاظت کی یقین دہانی

سوال کا متن:

"نیشنل بینک"  کی شریعت کے مطابق ایک سرمایہ داری کی اسکیم ہے کہ جس میں سرمایہ کی حفاظت کی یقین دہانی ہوتی ہے۔ سوال  یہ ہے کہ  کیا یہ اسلامی ہو سکتی ہے کہ آپ کا سرمایہ پر نقصان کا خطرہ نہ ہو؟ میرے خیال سے تو یہ حلال نہیں۔ کیا میں اس میں مال لگا سکتا ہوں؟

جواب کا متن:

اسلام میں  سرمایہ کاری کے مجوزہ طریقوں میں یہ لازم ہے کہ سرمایہ دار نفع کے ساتھ ساتھ ممکنہ نقصان میں بھی اپنے سرمایہ کے بقدر شراکت  کرے۔ اگر کسی بھی سرمایہ داری کے عقد میں نقصان سے حفاظت کی شرط لگائی جائے تو  بہر حال یہ  شرط فاسد ہے۔  ایسے معاملے میں سرمایہ کاری کرنا جائز نہیں۔

آپ  نے جس اسکیم کی نشان دہی کی ہے اگر اس  میں ایسا ہی ہے تو اس کا بھی یہی حکم ہے۔  ورنہ اس اسکیم کی مکمل تفصیلات  بتا کر اس اسکیم کے بارے میں سوال کیا جاسکتا ہے۔

)

فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909202278
تاریخ اجراء :05-09-2018