پرائز بانڈ سے نکلی ہوئی انعامی رقم سے قرضہ اتارنے کا حکم

سوال کا متن:

 کیا پرائز بانڈز کی نکلی ہوئی رقم سے قرض اتارا جا سکتا ہے؟

جواب کا متن:

پرائز بانڈ  کی انعامی رقم سے کسی بھی قسم کا استفادہ کرنا حرام اور ناجائز ہے, اس لیے پرائز بانڈ کی انعامی رقم سے اپنا قرض اتارنا بھی جائز نہیں ہے ۔ اگر یہ رقم وصول کرلی ہو تو اس کا مصرف ثواب کی نیت کے بغیر زکات کے مستحق کو دینا ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144007200611
تاریخ اجراء :06-04-2019