مروجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کا حکم

سوال کا متن:

کیا میزان بینک میں جاری بینک کاری اسلامی ہے؟ کیا اس میں سیونگ اکاؤنٹ کا کھلوانا ائز ہے جس میں اسلامی تعلیمات کے مطابق نفع کی تقسیم کی جاتی ہےَ؟

جواب کا متن:

میزان بینک سمیت تمام مروجہ اسلامی بینکوں کے متعلق مفتیان کرام کی ایک بڑی تعداد تحفظات رکھتی ہے اور ان میں ہونے والے معاملات کو شریعت کی روح ومزاج سے مناسبت نہ ہونے کی وجہ سے جائز قرار نہیں دیتی ہے، لہذا میزان بینک سمیت کسی مروجہ اسلامی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ  کھلوانا جائز نہیں ہے۔ 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143607200025
تاریخ اجراء :04-05-2015