گاڑی کا انشورنس

سوال کا متن:

میں نے ایک گاڑی خریدی ہے،  کیا میں اس کی ایکسڈنٹل انشورنس کروا سکتا ہوں؟  ایک سال کے ۴۰ یا ۵۰ ہزار روپیہ ہوتے ہیں۔ جب بھی کوئی ایکسڈنٹ ہو تو انشورنس والے گاڑی ٹھیک کروا دیتے ہیں، کچھ ڈیپری سیشن لے کر۔ کیا یہ جائز ہے؟

جواب کا متن:

عام انشورنس کی طرح گاڑی کا انشورنس کرانا بھی جائز نہیں ۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144007200067
تاریخ اجراء :12-03-2019