کمپنی کی طرف سے دی گئی ہیلتھ انشورس اسکیم سے فائدہ اٹھانا

سوال کا متن:

 ہماری کمپنی نے ہمیں  ہیلتھ انشورنس کارڈ بنا کر دیا ہے  جس سے سال میں کسی بھی جگہ سے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے تک ہم اپنا اور فیملی کا مفت علاج کرواسکتے ہیں.کیا اس کارڈ سے فائدہ اٹھانا جائز ہے؟

جواب کا متن:

انشورنس کامروجہ طریقہ سود اور جوا کا مجموعہ ہونے کی بنا پرشرعاً ناجائزوحرام ہے۔"جوا" اور"سود" دونوں کی حرمت قرآن وحدیث سے ثابت ہے۔لہذا ہیلتھ انشورنس اگر اختیاری ہوتو ملازم کے لیے اس کا کرانا جائز نہیں ہے۔

اور ہیلتھ انشورنس اگرکمپنی کی طرف سے ضروری ہے اور ملازم چاہے یا نہ چاہے کمپنی اس کا انشورنس ضرور کرتی ہے تو اس صورت میں  ملازمین  صرف اسی قدرمیڈیکل کی سہولت اٹھاسکتے ہیں جس قدرکمپنی نے اپنے ملازم کے لیے انشورنس کی مدمیں رقم جمع کروائی ہے، اس سے زائد فائدہ اٹھاناجائزنہیں ہوگا، بقدرِرقم علاج معالجہ کراسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909202097
تاریخ اجراء :27-08-2018