بینک سے قسطوں پر گاڑی لینا

سوال کا متن:

کیا میں بینک سے قسطوں پر گاڑی لے سکتا ہوں، آج کل تمام بینک سود سے پاک  ہونے کا دعوی ٰ کرتے ہیں ، کیا یہ بات ٹھیک ہے؟

جواب کا متن:

 قسطوں پر خرید وفروخت فی نفسہ تو جائز ہے، لیکن بینک اس معاملے کی شرعی  شرائط کی پاسداری نہیں کرتے ؛ اس لیے بینک سے قسطوں پر خرید وفروخت جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200493
تاریخ اجراء :06-05-2018