پاک قطر فیملی تکافل کی شرعی حیثیت

سوال کا متن:

’’ پاک قطر فیملی تکافل‘‘  کی شرعی حیثیت کیا ہے؟  کیوں کہ وہ کہتے ہیں کہ اس کو مفتی تقی عثمانی صاحب چلا رہے ہیں، آیا یہ درست ہے کہ نہیں؟

جواب کا متن:

جمہور علماءِ کرام کے نزدیک  کسی بھی قسم کی  بیمہ (انشورنس) پالیسی ، سود اور قمار (جوا) کا مرکب  ومجموعہ ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اور  مروجہ انشورنس کے متبادل کے طور پر  بعض ادارے  جو ”تکافل“ کے عنوان سے نظام  چلارہے ہیں ، اس نظام سے متعلق    اکثر جید اور مقتدر علماءِ کرام کی  رائے عدمِ جواز کی ہے، لہذا کسی بھی قسم کی تکافل کی پالیسی لینے سے اجتناب کرنا لازم ہے۔فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنکس پر  جامعہ کے فتاویٰ ملاحظہ فرمائیں:

پاک قطر تکافل کی پالیسی خریدنا اور اس ادارے میں ملازمت کرنے کا حکم

( EFU ) ای ایف یو حمایہ تکافل کا شرعی حکم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200368
تاریخ اجراء :22-04-2019