تکافل کی مختلف پالیسیاں لینا

سوال کا متن:

میرے کچھ سوال ہیں 

Takaful Pension Plan .1 لینا ٹھیک ہے؟

Takaful Education Plan .2 کس ادارے سے لینا ٹھیک ہے؟

Takaful .3 ٹھیک ہے؟

EFU Takaful.4 ٹھیک ہے؟

جواب کا متن:

جمہور علماءِ کرام کے نزدیک  کسی بھی قسم کی  بیمہ (انشورنس) پالیسی  سود اور قمار (جوا) کا مرکب  ومجموعہ ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اور  مروجہ انشورنس کے متبادل کے طور پر  بعض ادارے  جو ”تکافل“ کے عنوان سے نظام  چلارہے ہیں ، اس نظام سے متعلق    اکثر جید اور مقتدر علماءِ کرام کی  رائے عدمِ جواز کی ہے، لہذا کسی بھی قسم کی انشورنس یا تکافل کی پالیسی لینے سے اجتناب کرنا لازم ہے۔فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں:

پاک قطر تکافل کی پالیسی خریدنا اور اس ادارے میں ملازمت کرنے کا حکم

( EFU ) ای ایف یو حمایہ تکافل کا شرعی حکم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200094
تاریخ اجراء :11-04-2019