اسلامی فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

سوال کا متن:

اسلامی فاریکس ٹریڈنگ سے متعلق حکم کیا ہے؟

جواب کا متن:

آج کل فاریکس (forex) کے نام سے بین الاقوامی سطح پر ایک کاروبار رائج ہے، اس کاروبار کو "فاریکس ٹریڈنگ" کہتے ہیں، اس کاروبار میں سونا، چاندی، کرنسی،کپاس، گندم، گیس، خام تیل،جانور اور دیگر بہت سی اشیاء کی خرید و فروخت ہوتی ہے، ہمارے علم کے مطابق "فاریکس ٹریڈنگ" کے اس وقت جتنے طریقے رائج ہیں  وہ  شرعی اصولوں کی مکمل رعایت نہ ہونے اور شرعی سقم کی موجودگی کی وجہ سے ناجائز ہیں۔ لہٰذا ان معاملات سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

اگر آپ کے علم میں کوئی ’’اسلامی فاریکس ٹریڈنگ‘‘ بھی ہے تو اس کا طریقہ کار لکھ کر بھیج دیں؛ تاکہ اس کا حکم بتایا جاسکے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200604
تاریخ اجراء :30-04-2019