حرام کمائی والے شخص کے بچوں کو ٹیوشن پڑھاکر اس سے فیس وصول کرنے کا حکم

سوال کا متن:

 ایک صاحب کی اہلیہ بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہے، ان میں بعض بچے ایسے آتے ہیں کہ جن کے والد بینک میں کام کرتے ہیں اور ان کی آمدنی بینک کی تن خواہ ہے ، تو کیا یہ خاتون ان بچوں سے فیس لے سکتی ہے اور یہ فیس اس خاتون کے لیے حلال ہوگی یا نہیں؟ بحوالہ جواب عنایت فرمائیں!

جواب کا متن:

جن بچوں کے والد بینک میں کام کرتے ہیں ان سے ٹیوشن کی فیس لی جائے گی تو فیس میں کراہت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004201573
تاریخ اجراء :05-03-2019