لاٹری خریدنے کا حکم

سوال کا متن:

ہمارے ہاں 5 روپے کی ایک لاٹری ملتی ہے جس میں 1000، 500، یا 100، روپے نکلتے ہیں ۔ اور اس میں خالی بھی اکثر نکلتے ہیں۔ ازراہِ کرم شریعت کی روشنی میں راہ نمائی فرمائیں کہ اس لاٹری کو خریدنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

مذکورہ لاٹری جوئے پر مشتمل ہونے کی وجہ سے حرام ہے،  لہذا مذکورہ لاٹری کا خریدنا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200336
تاریخ اجراء :29-12-2018