سفر شرعی کے لیے عورت کے ساتھ محرم کا ہونا ضروری ہے

سوال کا متن:

ایک عورت جس کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے وہ حج یا عمرہ کے سفر پر بغیر محرم کے جا سکتی ہے؟  نیز  کم عمر والی عورت کا حکم بھی بتا دیں!

جواب کا متن:

بالغہ عورت (خواہ وہ جوان ہو یا بوڑھی) کے لیے سفر شرعی کی مسافت سے تجاوز کرنے کے لیے محرم کا ساتھ ہونا شرعاً ضروری ہے، محرم کے بغیر سفر کرنے کی صورت میں وہ گناہ گار ہوتی ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ  دونوں قسم کی خواتین کے لیے محرم کے بغیر عمرہ کے لیے سفر کرنے کی اجازت نہیں، اگر وہ چلی گئیں  تو گناہ گار ہوں  گی جس پر سچے دل سے انہیں توبہ کرنا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200253
تاریخ اجراء :17-04-2019