احرام کی حالت میں تمباکو والا پان کھانا

سوال کا متن:

کیا حالتِ احرام میں تمباکو والا پان کھایا جاسکتا ہے، جب کہ محرم کو کثرت سے پان کھانے کی عادت بھی ہو ؟ نیز تمباکو میں خوشبو بھی ہو تب کیا حکم ہوگا؟

جواب کا متن:

خوشبودار تمباکو میں چوں کہ خوشبو مغلوب ہوتی ہے؛ اس لیے احرام کی حالت میں ا س کے کھانے سے دم تو لازم نہیں آتا،لیکن یہ کراہت سے خالی نہیں ہے،اس لیے احرام کی حالت میں خوشبودار تمباکو استعمال نہ کیاجائے۔’’فتاوی ہندیہ‘‘ میں ہے:

’’ولو كان الطيب في طعام طبخ وتغير فلا شيء على المحرم في أكله سواء كان توجد رائحته أو لا، كذا في البدائع. وإن خلطه بما يؤكل بلا طبخ فإن كان مغلوباً فلا شيء عليه غير أنه إن وجدت معه الرائحة كره، وإن كان غالباً وجب الجزاء ولو خلطه بما يشرب فإن كان غالباً فدم، وإلا فصدقة إلا أن يشرب مراراً فيجب دم، هكذا في النهر الفائق". (6/173) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201551
تاریخ اجراء :26-05-2019