عذر کی وجہ سے وہیل چیئر پر طواف

سوال کا متن:

میری ایک بوڑھی نانی ماں ہیں ،  جن کو میں عمرہ کرانا چاہتا ہوں،اور وہ صحیح سے چل نہیں پاتی ہیں،کیا میں ان کو کسی ویل والی کرسی پر بٹھا کر طواف کرا سکتا ہوں؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں آپ اپنی نانی کو عذر کی وجہ سے وہیل چئیر پر طواف کراسکتے ہیں، اس سے ان کا طواف ادا ہوجائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 468):
"(والبداءة بالطواف من الحجر الأسود) على الأشبه لمواظبته عليه الصلاة والسلام، وقيل: فرض، وقيل: سنة. (والتيامن فيه) أي في الطواف في الأصح (والمشي فيه لمن ليس له عذر) يمنعه منه. 

(قوله: والمشي فيه إلخ) فلو تركه بلا عذر أعاده وإلا فعليه دم؛ لأن المشي واجب  عندنا على هذا نص المشايخ، وهو كلام محمد". فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004201398
تاریخ اجراء :23-02-2019