مرحومین کی طرف سے عمرہ کرنے کی صورت میں حلق کا کیا حکم ہے؟

سوال کا متن:

 اگر کو ئی شخص اپنے مرحومین کی طرف سے عمرہ ادا کرے تو اسے تب بھی سر کے بال کٹوانے ہوں گے؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں بھی  عمرہ کی سعی سے فارغ ہونے کے بعد احرام سے نکلنے کے لیے سر منڈوانا یا کم از کم چوتھائی سر کے بال ایک پورے کے بقدر چھوٹے کروانا شرعاً ضروری ہے، بال کٹوائے بغیر احرام ختم کرنےسے دم لازم آئے گا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200960
تاریخ اجراء :12-05-2019