زندہ شخص کی طرف سے عمرہ کرنا

سوال کا متن:

ایسے شخص کے واسطے عمرہ کرنا جو حیات ہو، کیا جائز ہے؟

جواب کا متن:

کسی ایسے شخص کے لیے جو  حیات ہو عمرہ کرنا جائز ہے، اس کے دو طریقے ہیں:

1 ۔عمرہ اپنی طرف سے ادا کرے اور اس کا ثواب دوسرے کو ہدیہ کردے، اس صورت میں احرام وتلبیہ میں نیت اپنی ہی کرے گا۔

2 ۔ دوسروں کی طرف سے عمرہ ادا کرے،  احرام باندھتے وقت ان کی طرف سے احرام باندھنے کی نیت کرے، اور تلبیہ بھی ان کی طرف سے پڑھے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200726
تاریخ اجراء :05-05-2019