حیض کی وجہ سے عمرہ کا احرام کھول لیا

سوال کا متن:

عورت نےحیض کی حالت میں میقات سےاحرام باندھا کہ شاید واپسی تک پاکی حاصل ہوجاۓ، لیکن ویزہ ختم ہوگیا اوراحرام بغیر عمرہ کے کھول دیا توکیادم آۓگا یانہیں؟ یاد رہے  کہ عمرہ نفلی ہے۔

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں عمرہ کیے بغیر احرام کھولنے کی وجہ سے ایک دم حدودِ حرم میں دینا لازم ہوگا، اور ایک عمرہ کی قضا بھی لازم ہوگی جو بعد میں کسی وقت بھی کی جاسکتی ہے۔

"وكل شيء رفضه يجب؛ لرفضه دم وقضاؤه، فإن كان عمرة لم يلزمه في قضائها سوى عمرة". (فتح القدير للكمال ابن الهمام 3/ 120) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200873
تاریخ اجراء :27-01-2019