عمرہ کے فرائض اور واجبات کیا کیا ہیں؟

سوال کا متن:

عمرہ کے فرائض اور واجبات کون سے ہیں؟ اگر فرائض بھول جائیں تو کیا حکم ہے؟ اور اگر واجبات بھول جائیں تو کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

عمرہ کے دو فرض ہیں:

1۔  عمرہ کا احرام باندھنا، یعنی مردوں کے لیے دو صاف چادر زیب تن کرنے کے بعد احرام کی نیت کرنا اور تلبیہ پڑھنا۔ (خواتین سلے ہوئے کپڑوں میں ہی احرام کی نیت کرکے تلبیہ پڑھیں۔)

2۔  بیت اللہ کا طواف کرنا، یعنی مسجدِ حرام میں داخل ہونے کے بعد حجر اسود کو استلام کرنے کے بعد بیت اللہ کے سات چکر لگانا۔

فرض چھوٹ جانے سے عمرہ ادا نہیں ہوگا۔

دو واجبات ہیں:

1۔ صفا مروہ کے درمیان سعی کرنا۔

2۔ مردوں کے لیے افعالِ عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد سر منڈوانا یا کم از کم چوتھائی سر کے بال ایک پورے کے برابر چھوٹے کروانا۔ ملحوظ رہے کہ سر کے چند بال کاٹ لینے سے معتمر نہ احرام سے نکلتا ہے اور نہ ہی واجب ادا ہوتا ہے۔ خواتین کے لیے حلق نہیں ہے، وہ عمرے کے بعد کم از کم چوتھائی سر کے بال ایک پورے کے برابر چھوٹے کریں۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004201044
تاریخ اجراء :07-02-2019