روح نکلنے سے پہلے گردن الگ ہوجائے تو قربانی کا حکم

سوال کا متن:

روح نکلنے سے پہلے گردن الگ ہوجاۓ تو  کیا قربانی ہوجائے گی؟

جواب کا متن:

قربانی ہو جائے گی اور گوشت بھی حلال ہوگا، البتہ  ذبح کرنے کا مذکورہ طریقہ مکروہ ہے، اس سے بچنا لازم ہے؛ اس لیے کہ اس میں جانور کو ضرورت سے زیادہ تکلیف دینا ہے۔

"وکره کل تعذیب بلا فائدةٍ مثل قطع الرأس والسلخ قبل أن تبرد أي تسکن عن الاضطراب". (الدر المختار / کتاب الذبائح ۹؍۴۲۷ ) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909202193
تاریخ اجراء :02-09-2018