قیدی پر قربانی کا حکم/ جمعے کے دن قیدیوں کا ظہر کی جماعت کرنا

سوال کا متن:

میرا کزن جیل میں ہے اور اس کی ملکیت میں اسی ہزار روپے ہیں کیا ان پر قربانی واجب ہے؟ اگر ہے تو کس طرح کرے؟

قیدیوں پر جمعہ کی نماز نہیں ہے تو کیا جمعہ کے روز  دو چار قیدی مل کر ظہر کی نماز جماعت سے ادا کر سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

 اگرکوئی قیدی مقیم ہو اور وہ صاحبِ نصاب بھی ہو تو اس پر قربانی واجب ہوگی، اب چاہے تو قید خانہ میں ہی وہ قربانی کرلے یا کسی سے کہہ کر قربانی کروالے۔

الدر مع رد المحتار میں ہے:

''و شرائطها: الإسلام و الإقامة و اليسار، (و اليسار بأن ملك مائتي درهم أو عرضاً يساويها...''الخ (كتاب الأضحية ٦/ ٣١٢، ط: سعيد)

جمعہ کے روز قیدی اگر جماعت سے ظہر کی نماز ادا کرتے ہیں تو نماز ادا ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201770
تاریخ اجراء :08-08-2018