والد کے جانور کو ذبح کرنے والے کے لیے بال اور ناخن کاٹنے کا حکم

سوال کا متن:

میرے والد صاحب قربانی کرتے ہیں، اور جانور کو ذبح وغیرہ ہر سال میں ہی کرتا ہوں، کیا میرے لیے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد بال اور ناخن کاٹنا جائز ہے؟ یا قربانی کے بعد کاٹنے چاہییں؟

جواب کا متن:

جس آدمی پر قربانی واجب ہو اس کے لیے مستحب یہ ہے کہ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد ناخن اور بال وغیرہ نہ کاٹے ، (یہ حکم واجب نہیں ہے)۔  آپ پر اگر قربانی واجب نہیں ہے آپ صرف والد صاحب کا جانور ذبح کرتے ہیں تو آپ کے لیے یہ عمل مستحب نہیں ہے، آپ اپنے بال ناخن وغیر کاٹ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201820
تاریخ اجراء :11-08-2018