نکاح یا ولیمہ سے ایک دن قبل عقیقہ کرنے کا حکم

سوال کا متن:

 نکاح یا ولیمہ سے ایک دن قبل عقیقہ کرنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

نکاح یا ولیمہ سے ایک دن  قبل پہلے سے موجود اولاد کا عقیقہ  کرنا جائز ہے۔

اور اگر سوال کا مقصد یہ ہے کہ کسی شخص کا اپنا عقیقہ ابھی تک نہ ہوا ہو اور وہ اپنے نکاح یا ولیمے سے ایک دن پہلے اپنا عقیقہ کرے تو یہ بھی جائز ہے، لیکن یہ عقیقہ مسنون (مستحب) نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008202037
تاریخ اجراء :09-06-2019