عقیقہ کے لیے قرض لینا

سوال کا متن:

عقیقہ کےلیے قرض لیا جا سکتاہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

’’عقیقہ‘‘ مستحب عمل ہے، بصورتِ گنجائش کرنا چاہیے، مالی استطاعت نہ ہو تو تکلف کرتے ہوئے اس کے لیے قرض لینے کی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200247
تاریخ اجراء :19-06-2019