عقیقہ کے گوشت کا حکم

سوال کا متن:

 عقیقہ کے گوشت کا کیا حکم ہے؟  نیز عقیقہ کے نام پر دعوت کی جاتی ہے، اس میں شرکت کرنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

عقیقہ کے گوشت کی تقسیم میں مستحب ہے  کہ قربانی کے گوشت کی طرح اس کے تین حصے کیے جائیں، یعنی ایک حصہ اپنے لیے رکھنا اور ایک حصہ عزیز و اقارب میں تقسیم کرنا اور ایک حصہ فقراء میں تقسیم کرنا مستحب ہے،اور اس گوشت سے دعوت کرنا بھی جائز ہے اور ایسی دعوت میں شریک ہونا بھی جائز ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200513
تاریخ اجراء :27-04-2019