عقیقہ کے جانور قربان کرتے وقت نیت

سوال کا متن:

عقیقہ کا جانور قربان کرتے وقت نیت کیا ہو؟

جواب کا متن:

عقیقہ کا جانور قربان کرتے وقت نیت یہ ہو کہ اس جانور کو اولاد کی نعمت کا شکر ادا کرنے کے لیے اللہ تعالی کے نام پر ذبح کرتا ہوں ۔(عقیقہ کے مسائل  کا انسائیکلوپیڈیا۔208)

نیت کے یہ الفاظ  کہنا لازم نہیں، صرف دل میں نیت رکھنا کافی ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200305
تاریخ اجراء :27-12-2018