اپنی بھانجی کا نکاح اپنے خالہ زاد اور چچا زاد بھائی سے کروانے کا حکم

سوال کا متن:

کیا بھانجی کا نکاح ایسے لڑکے سے ہو سکتا ہے جو ہماری خالہ کا بھی ہے اور ساتھ ساتھ چاچا کا بھی ہے؟

جواب کا متن:

اگر آپ کے سوال کا مطلب یہ ہے کہ کیا آپ کی بھانجی کا نکاح ایسے شخص سے ہوسکتا ہے جو شخص رشتہ میں بیک وقت آپ کا خالہ زاد بھائی بھی ہے اور چچا زاد بھائی بھی ہے؟  تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ نکاح جائز ہے۔ اور اگر آپ کے سوال کا مقصد کچھ اور ہے تو اس کی وضاحت کردیں تاکہ اس کا جواب دیا جاسکے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201228
تاریخ اجراء :19-05-2019