زناکاری کے بعد مزنیہ سے نکاح

سوال کا متن:

اگر غلطی سے  زنا کر لیا، اب لڑکی ڈرا کر کہے کرو ، اس کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

جواب کا متن:

'زنا''  انتہائی قبیح فعل  اور  بدترین گناہ ہے، ''حدیث مبارک '' میں ہے کہ شرک کرنے کے بعد اللہ کے نزدیک کوئی گناہ اس نطفہ سے بڑا نہیں جس کو آدمی اُس شرم گاہ میں رکھتا ہے جو اس کے لیے حلال نہیں ہے،  لہذا اس کبیرہ گناہ پر انتہائی ندامت کے ساتھ صدق دل سے توبہ واستغفار کرے، اور آئندہ کے لیے اس کام کے قریب بھی نہ بھٹکے، چاہے لڑکی بلیک میل کرے، نیز  دو رکعت صلاۃ الحاجۃ پڑھ کر یہ دعا پڑھنے کا اہتمام کریں : '' اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْئَلُکَ الْهُدٰی وَالتُّقٰی وَالْعَفَافَ وَالْغِنٰی''.

 اگر آپ کے سوال کا مقصدیہ ہے کہ زنا کرنے کے بعد وہ لڑکی نکاح کرنے کا کہہ رہی ہے تو  اگر وہ لڑکی محارم میں سے (مثلاً سالی ) نہیں ہے  تو زنا کے بعد اس سے نکاح کرنے کی ممانعت نہیں ہے، لہذا اگر وہ لڑکی بھی اپنے اس گناہ پر نادم ہوکر توبہ واستغفار کرلیتی ہے تو اس کے ساتھ  آپ نکاح کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200822
تاریخ اجراء :24-01-2019