خلع کے بعد دوسرا نکاح کب کرے؟

سوال کا متن:

خلع کے بعد عورت کب تک دوسرے خاوندسے نکاح نہیں کرسکتی؟

  

جواب کا متن:

اگر خلع شرعی شرائط کے مطابق واقع ہوچکی ہے یعنی شوہر نے زبانی یا تحریری رضامندی کے ساتھ خلع کو قبول کیا ہے تو خلع کے بعد جب تک عدت نہ گزرجائے عورت دوسرا نکاح نہیں کرسکتی، اورعدت کی مدت تین ماہواریاں ہے جب کہ عورت حاملہ نہ ہو, اگر عورت حاملہ ہو تو بچہ جننے تک اس کی عدت ہے. فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143906200081
تاریخ اجراء :07-03-2018