باکرہ کی خاموشی اجازت شمار ہوتی ہے

سوال کا متن:

1: باکرہ بالغہ دلہن سے اگر باپ ولی نکاح کی قبولیت کا پوچھے اور دلہن خاموش رہے تو یہ خاموشی ہاں میں شمار ہے یا نہیں؟

2: باپ ولی مولوی صاحب کے ساتھ مسجد میں بیٹھ گیا اور باکرہ بالغہ دلہن سے نکاح کے وقت  قبولیت کا پوچھنے اور کوئی محرم یا غیر محرم رشتہ دار گیا۔ کیا اب بھی دلہن کی خاموشی ہاں میں شمار ہوگی؟

جواب کا متن:

کسی شخص کے ساتھ نکاح کی اجازت لیتے ہوئے باکرہ بالغہ لڑکی کا خاموش رہنا شرعاً اجازت شمار ہوتا ہے، خواہ باپ اجازت لے رہا ہو یا کوئی اور فرد، اور محرم ہو یا غیرمحرم، البتہ بہتر یہ ہے کہ ایسے موقع پرمحرم اجازت لے، اور کسی ضرورت کی بنا پر نامحرم اجازت لے تو پردے کا        اہتمام لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143801200019
تاریخ اجراء :15-10-2016