اپنی سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح

سوال کا متن:

کسی عورت کا سوتیلا بیٹا(موجودہ شوہر کی پہلی بیوی کا بیٹا) اپنی سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح کر سکتا ہے؟ ایسا ایک جگہ دیکھا ہے، وہ خاتون اور اس کی بہن بالترتیب سگے باپ اور بیٹے کے نکاح میں ہیں اور یوں وہ ساس بہو بھی ہیں۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب کا متن:

یہ نکاح جائز ہے۔

ابن عابدین عن الخیر الرملي:

"ولاتحرم أم زوجة الأب، ولا بنتها، فأخت زوجة الأب أولى بأن لاتحرم". (شامی ۴:۱۰۵) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200638
تاریخ اجراء :07-07-2019