سوال کا متن:
کسی مرد کا اپنی ساس کے ساتھ زنا کرنے یا شہوت بھری نظر سے دیکھنے سے کیا اس کا نکاح برقرار رہتا ہے؟
جواب کا متن:
اگر کوئی مرد اپنی ساس کے ساتھ زنا کرلے تو حرمت مصاہرت ثابت ہونے کی وجہ سے اس مرد کا اپنی بیوی سے نکاح ختم ہوجائے گا اور اس کی بیوی اس پر ہمیشہ کے لیے حرام ہوجائے گی، اپنی ساس کو شہوت کی نظر سے دیکھنا حرام ہے، لیکن صرف شہوت کی نظر سے دیکھنے سے حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہوتی، اس لیے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا، البتہ فرجِ داخل کو شہوت کی نظر سے دیکھنے سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہوجاتی ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 32):
"(و) حرم أيضاً بالصهرية (أصل مزنيته) أراد بالزنا في الوطء الحرام (و) أصل (ممسوسته بشهوة) ولو لشعر على الرأس بحائل لايمنع الحرارة (وأصل ماسته وناظرة إلى ذكره والمنظور إلى فرجها) المدور (الداخل) ولو نظره من زجاج أو ماء هي فيه (وفروعهن)".فقط واللہ اعلم