زنا سے پیدا شدہ لڑکی سے نکاح کرنے کا حکم

سوال کا متن:

ایک لڑکی زنا سے پیدا ہوجائے اس سے شادی کر نا جائز ہے یانہیں؟

جواب کا متن:

جو لڑکی زنا سے پیدا ہوئی ہو اس سے نکاح کرنا جائز ہے، البتہ زانی (جس کے زنا سے یہ لڑکی پیدا ہوئی ہو، اس) کے لیے اس لڑکی سے نکاح جائز نہیں ہے۔ نیز اگر وہ لڑکی بدچلن ہو تو شرفاء کے لیے ایسی جگہ نکاح کرنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200085
تاریخ اجراء :14-06-2019