باپ اور بیٹے کا دو بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم

سوال کا متن:

ایک باپ کا ایک بیٹا ہے اور اس کی بیوی فوت ہو گئی ہے کیا وہ باپ اور بیٹا دو بہنوں سے شادی کر سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

مذکورہ باپ اور بیٹے کا ایسی دو عورتوں سے نکاح کرنا جو آپس میں بہنیں ہوں جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201689
تاریخ اجراء :29-05-2019