سوال کا متن:
عامر اور زینب میاں بیوی ہیں ، اوران کی بیٹی صبیحہ ہے۔
فضیل اور عائشہ میاں بیوی ہیں، ان کا بیٹا ارسلان ہے۔
عامر اور عائشہ فوت ہوگئے ۔ اور ارسلان اور صبیحہ کی شادی ہوگئی:
- کیا فضیل اور زینب کی شادی ہوسکتی ہے؟
- اگرپہلے فضیل اور زینب کی شادی ہوچکی ہو تو کیا بعد میں ارسلان اور صبیحہ کی شادی ہوسکتی ہے؟
جواب کا متن:
پہلی صورت میں فضیل اپنی بہو کی ماں سے شادی کررہا ہے،اور یہ جائز ہے۔
دوسری صورت میں ارسلان اپنی سوتیلی ماں کی بیٹی سے شادی کررہا ہے، جو اس کی بہن نہیں، یہ بھی جائز ہے۔
’’لا بأس بأن يتزوج الرجل امرأة، ويتزوج ابنه ابنتها أو أمها، كذا في محيط السرخسي‘‘. فقط واللہ اعلم