رشتہ مانگنے پر لڑکی والوں کا پیسے مانگنا

سوال کا متن:

السلام علیکم، میں ایک مدرسہ کا طالب علم ہوں، ہم نے ماموں سے رشتہ مانگا تو انھوں نے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جو کہ ہمارے خاندان میں رواج ہے اور ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ یہ ناجائز ہے، جب کہ وہ غریب اور کافی مقروض بھی ہیں، تو جواز کی کیا صورت بن سکتی ہے؟

جواب کا متن:

ان پیسوں کو مہر بنادیا جائے، یا لڑکی کے لیے سامان وغیرہ تیار کرادیا جائے تو جواز کی صورت بن سکتی ہے۔
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143410200006
تاریخ اجراء :13-08-2013