ذہنی مریض کی طلاق

سوال کا متن:

میرا بھائی پیدائشی طور پر ذہنی معذوراور کا Autism Spectrum Disorder مریض ہے جو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کم رکھتاہے، اس نے اپنی بیوی کو طلاق کے الفاظ بولے، کیا اس کی طلاق ہو گئی؟

جواب کا متن:

شرعی حکم یہ ہے  کہ جب  تک عقل اور حواس وغیرہ باقی ہوں طلاق کے الفاظ سمجھتاہو تب  تک ان کے کہے ہوئے الفاظ کا اعتبار ہوگا اور اس سے طلاق واقع ہوگی ۔ لہذا سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کے کم  ہونے کی وجہ سے  مذکورہ شخص شرعی اعتبار سے مجنون یا پاگل اور مغلوب العقل نہیں ۔  اگر طلاق کے الفاظ کہیں تو ان الفاظ سے طلاق ہو جائے گی۔

"لایقع طلاق المولی علی امرأة عبدہ والمجنون". (تنویر)

وفي الشامية: "قال في التلویح: الجنون اختلال القوة الممیزة بین الأمور الحسنة والقبحة المدرکة للعواقب بأن لا تظهر آثارها وتتعطل أفعالها". (شامي: ۴/۴۵۰) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200177
تاریخ اجراء :15-04-2019