مہرِ شرعی کی مقدار

سوال کا متن:

مہر شرعی کیا ہوتا ہے؟  اور اس کی مقدار پاکستانی کتنے روپے بنتی ہے؟

جواب کا متن:

مہر  کی کم از کم مقدار دو تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی ہے زیادہ  کی کوئی مقدار شریعت نے مقرر نہیں کی، جس پر دونوں خاندان راضی ہوجائیں وہی ان کا مہر ہے، اس کے علاوہ ایک مہر جو مہر فاطمی کے نام سے معروف ہے اس کی مقدار 131تولہ 3 ماشہ چاندی ہے جس کی قیمت آج کل چاندی کی قیمت 870 روپے تولہ کے حساب سے114187 روپے 50 پیسے ہے، چاندی کی قیمت کے بدلنے سے اس میں تبدیلی آتی رہتی ہے، جس دن مہر مقرر کرنا ہو اس دن کی قیمت معلوم کرکے رقم کا تعین کرلیاجائے، لیکن واضح رہے کہ اس مہر کا مقرر کرنا لازم اور ضروری نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144007200337
تاریخ اجراء :26-03-2019