باکرہ نہ ہونے پر بیوی کو طلاق دینا

سوال کا متن:

شبِ زفاف میں جب شوہر نے بیوی سے جماع کیا تو اس کو پتا چلا کہ بیوی باکرہ نہیں ہے۔کیا اس صورت میں شوہر کو اختیار ہے کہ وہ بیوی کو طلاق دے سکتا ہے؟

جواب کا متن:

مذکورہ صورت میں صرف اس وجہ سے شوہر کا طلاق دینا درست نہیں ہے کہ بیوی باکرہ نہیں ہے؛ اس لیے کہ پردہ بکارت زائل ہونے کے مختلف اسباب ہوسکتے ہیں، مثلاً شادی میں تاخیر  یا مرض یا دیگر وجوہات بھی ہوتی ہیں، لہٰذا محض بدگمانی کی بنیاد پر شوہر کا طلاق دینا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144007200355
تاریخ اجراء :27-03-2019