زبردستی طلاق کا حکم

سوال کا متن:

میری پسند کی شادی ہوئی اور جب ایک ہفتے بعد میرے سسرال والوں کو اس نکاح کا پتا چلا تو میرے بہنوئی نے زبردستی کر  کے میرے شوہر سے طلاق کے کاغذات پر دستخط کروا لیے، نہ میں لینا چاہتی  تھی اور نہ میرے شوہر طلاق دینا چاہتے تھے، میرے بہنوئی نے دھمکی دی اگر تم نے طلاق نامہ  پر دستخط نہیں کیے تو میں تمہاری بہن کو طلاق دے دوں گا اور دستخط کروا لیے۔  اب میرے شوہر نے مجھ سے رابطہ کیا ہے کہ میں تم کو طلاق دینا نہیں چاہتا تھا۔ براہِ کرم مجھے اس کا حل بتائیں!

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں طلاق نامہ میں جس قدر طلاقیں درج ہیں، اس قدر طلاقیں واقع ہوگئی ہیں۔ آئندہ کے لیے شرعی حکم جاننے کے لیے طلاق نامے میں مذکورہ طلاق کے الفاظ اور ان کی تعداد، نیز اس بات کی وضاحت کہ نکاح کے بعد رخصتی بھی ہوئی تھی یا نہیں؟ کرکے سوال دوبارہ ارسال کردیجیے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200870
تاریخ اجراء :10-05-2019