طلاق دیتا ہوں یا دے رہا ہوں سے وقوع طلاق کا حکم

سوال کا متن:

لڑائی کے وقت میں نے بیوی سے کہا کہ 10 لاکھ لیتا ہوں (حق مہر)کسی دوست سے، پھر دیتا ہوں طلاق، یا دے رہاہوں طلاق۔ ٹھیک سے یاد نہیں۔ آپ جلدی سے جواب عنائیت فرمائیں!

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں آپ نے اپنی بیوی سے جو جملہ کہا ہے اس میں طلاق دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے؛ اس لیے اس جملہ سے کوئی طلاق نہیں ہوئی۔ تاہم آئندہ ایسے الفاظ سے اجتناب کیجیے! فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201246
تاریخ اجراء :19-05-2019