چھ یا سات مرتبہ بیوی کو ’’میں تجھ کو فارغ کرتاہوں‘‘ کہنے کا حکم

سوال کا متن:

میں تجھ کو فارغ کرتاہوں۔بیوی کو یہ الفاظ 6 ۔7 بار کہیں ہیں کیا حکم ہے؟بیوی حاملہ ہے!

جواب کا متن:

اگر شوہر نے طلاق کی نیت سے یا مذاکرہ طلاق کے وقت  بیوی کو یہ الفاظ ’’ میں تجھ کو فارغ کرتاہوں‘‘  چھ یا سات مرتبہ کہے ہیں تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہو گئی ہے، اگر دونوں ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے باہمی رضامندی سے دو گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ نئے سرے سے نکاح کرنا پڑے گا، البتہ  دوبارہ نکاح کرنے کی صورت میں آئندہ کے لیے شوہر کے پاس صرف دو طلاقوں کا اختیار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201725
تاریخ اجراء :30-05-2019