میرے گھر سے نکل جاؤ کہنے سے طلاق کا حکم

سوال کا متن:

شوہر بیوی کو پیغام دے کہ گھر پہنچنے سے پہلے میرے گھر سے نکل جاؤ۔ کیا اس صورت طلاق ہو گی؟

جواب کا متن:

شوہر نے بیوی کو جب یہ الفاظ کہے کہ "گھر پہنچنے سے پہلے میرے گھر سے نکل جاؤ" تو ان الفاظ سے طلاق کا واقع ہونا نیت پر موقوف ہو گا، اگر شوہر نے ان الفاظ سے طلاق کی نیت کی ہو تو طلاق واقع ہو جائے گی اور اگر طلاق کی نیت نہ ہو تو طلاق واقع نہ ہو گی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144003200362
تاریخ اجراء :02-12-2018