تین طلاق کا اقرار

سوال کا متن:

کیاکوئی شخص اپنی بیوی کو دو صریح طلاقیں دے، پھر باہر نکل کر مختلف مجالس میں کہے  کہ میں نے تین طلاقیں دی ہیں تو کتنی طلاقیں ہوں گی؟

جواب کا متن:

اس صورت میں اس کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو چکی ہیں ،اور بیوی ہمیشہ کے لیے حرام ہوچکی ہے، حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ نکاح بھی جائز نہیں ہے۔  فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200114
تاریخ اجراء :16-06-2019