طلاق طلاق طلاق کہنے کا حکم

سوال کا متن:

ایک شخص نے اپنی بیوی کو یہ الفاظ کہے: صرف یہ ( طلاق، طلاق، طلاق چلو۔۔۔۔) یہ نہیں کہا کہ ’’میں تمہیں طلاق دیتا ہوں‘‘، کیا حکم ہو گا؟

جواب کا متن:

مذکورہ شخص نے اگر  طلاق کی نیت سے اپنی بیوی کو یہ الفاظ  "طلاق طلاق  طلاق " کہے ہوں تو ان الفاظ کے کہنے سے ہی اس کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی، نکاح ختم ہو جائے گا، دونوں کا ساتھ رہنا جائز نہیں ہو گا  اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ نکاح بھی نہیں ہو  سکے گا۔ فقط واللہ اعلم

 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200682
تاریخ اجراء :03-05-2019